سندھ کے آفت زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں

pak army

pak army

سندھ کے آفت زدہ علاقوں میں پاک فوج امدادی سرگرمیاں اور متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں بدین، کوشکئی، ٹنڈو محمد خان، میرپورخاص، ڈگری اور جھڈڈو میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے دوران 1450خاندان کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے۔
ترجمان کے مطابق ان علاقوں سے گاڑیوں کے ذریعے ایک ہزار سے زائد خاندانوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں قائم آرمی میڈیکل کیمپوں میں 400 خاندانوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔ ترجمان کے مطابق اضافی فوجی دستے، آلات اور دیگر سامان کوشکئی، بدین اور کدھان بھجوا دیئے گئے ہیں۔