سندھ ہائیکورٹ: ذولفقار مرزا کی آفاق احمد سے ملاقات

afaq ahmed

afaq ahmed

سندھ ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت میں ذولفقار مرزا کی آفاق احمد سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ذولفقار مرزا نے کہا کہ پارٹی کے چند لوگوں کے سواسب میرے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے ایک دو رہنماں کے علاوہ پورا سندھ ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں سپریم کورٹ کے جج کا بیٹا ہوں عدالتوں میں آتا رہاہوں مگر اب قیدی کی حثیت سے پیش ہونا چاہتا ہوں جس کی میں نے آج سے پریکٹس شروع کردی ہے۔
سابق وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کے استعفی پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ بہت بڑے پیر  اور ماہر سیاست دان ہیں میں ان کے نقش قدم پر نہیں  چل سکتا کیونکہ میں غریب انسان ہوں۔
قبل ازیں ذوالفقار مرزا کے عدالت پہنچنے پر مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔