سوات: مٹی کا تودہ گرنے سے دو افراد جاں بحق

swat

swat

سوات کی تحصیل بحرین میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔ سوات کے تحصیل بحرین میں گزشتہ تین دنوں سے جاری بارشوں میں پہاڑی سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مکان پر مٹی کا تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
جاں بحق اور زخمی ہو نیوالوں میں ایک ہی خاندان کے دو بھائی اور والد شامل ہیں۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے جاں بحق اور زخمی افراد کو نکالا۔