سوڈان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ امن فوج کے 4 اہلکارہلاک

soudan
خرطوم : سوڈان میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں اقوام متحدہ امن فوج کے 4 اہلکارہلاک ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان کے جنوب مشرقی شورش زدہ علاقہ ابیائی کے شہرمبوک میں یواین امن فوج میں شامل ایتھوپیا کا دستہ معمول کی گشت پرتھا کہ سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں چارسکیورٹی اہلکار ہلاک اورسات زخمی ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ایتھوپیا کی حکومت اورغمزدہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔