سپریم کورٹ : اصغر خان کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

Supreme Court Pakistan

Supreme Court Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) اصغر خان کیس کی سماعت آج پھر سپریم کورٹ میں ہو رہی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3 رکنی وفد کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ ایم آئی کے سابق بریگیڈئیر حامد سعید کو آج طلب کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ اب کوئی آئی جے آئی نہیں بنے گی وہی ہوگا جو آئین کہے گا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بادی النظر میں ایوان صدر، آئی ایس آئی کے سربراہ اور آرمی چیف سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم میں ملوث رہے اب دیکھنا یہ ہوگا ان کا یہ فعل انفرادی تھا یا ادارے ملوث تھے۔