سپریم کورٹ بار انتخابات : اسرار الحق اور احمد اویس میں سخت مقابلہ متوقع

Supreme Court Bar Association

Supreme Court Bar Association

سپریم کورٹ بار انتخابات (جیوڈیسک) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال دوہزار بارہ ، تیرہ کے لئے پولنگ جار ی ہے۔ صدر کے عہدہ کے لئے پروفیشنل گروپ اورفرینڈز گروپ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدارت کے لئے پروفشنل گروپ کے احمد اویس اورفرینڈرز گروپ کے اسرارالحق کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے جبکہ ایک آزاد امیدواربیرسٹرظفر اللہ بھی میدان میں ہیں۔

پروفیشنل گروپ کوحامد خان گروپ اورفرینڈزگروپ کوعا صمہ جہانگیر گروپ کی حمایت حاصل ہے۔انتخابات میں دو ہزار پانچ سو بانوے ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ کے لئے 9 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ۔