سپریم کورٹ مجھے سوئس حکام کو خط لکھنے کا نہیں کہہ سکتی : اٹارنی جنرل

Attorney General Pakistan

Attorney General Pakistan

اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ سوئس حکام کو خط لکھنے کا نہیں کہا گیا۔ سپریم کورٹ کے باہر ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا کہ انھیں عدالت سوئس حکام کو خط لکھنے کا نہیں کہہ سکتی۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ان سے خط لکھنے کے حوالے سے رائے مانگی جاسکتی ہے، ہدایت نہیں دی جاسکتی۔ انھوں نے کہا کہ وہ عدالت کے ماتحت ہیں اور نہ حکومت کے، خط لکھنا ہوا تو اپنے طریقے اور آئین و قانون کے مطابق لکھیں گے۔