سپریم کورٹ نے وزارت اطلاعات ونشریات کا خفیہ فنڈ منجمد کردیا

Supreme court

Supreme court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے وزارت اطلاعات ونشریات کا خفیہ فنڈ منجمد کر دیا ہے۔ رواں مالی کے بجٹ میں وزارت اطلاعات ونشریات کیلئے ساڑھے پانچ ارب روپے مختص کئے گئے۔وزارت کے خفیہ فنڈ کی مد میں چودرہ کروڑ تیس لاکھ روپے رکھے گئے۔ سپیشل پبلسٹی فنڈ کیلئے دس کروڑ، سیکرٹ سروس اخراجات کیلئے ایک کروڑ بیس لاکھ اورانسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیزکیلئے تین کروڑ دس لاکھ روپے مختص ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال خفیہ فنڈ میں ستائس فیصد کمی کی گئی ہے۔ وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ چارارب روپے کا خفیہ فنڈ کا دعوی بے بنیاد ہے۔ وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ فنڈ کسی صحافی کی وفاداریاں خریدنے کیلئے استعمال نہیں کیا گیا۔

یہ فنڈ صحافیوں کی بیواں اور صحافیوں کے علاج پرخرچ ہوتا ہے۔ مالی قواعد وضوابط کے مطابق وزارت اطلاعات ونشریات کا متعلقہ افسرخفیہ فنڈ استعمال کرسکتا ہے اوروہ آڈٹ حکام کے سوا کسی کوخفیہ فنڈ کے استعمال کی تفصیلات دینے کا پابند نہیں ہے۔