سپریم کورٹ : کراچی بدامنی کیس کی سماعت آج ہو رہی ہے

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی بدامنی ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج بھی ہو رہی ہے جس میں آئی ایس آئی اپنی ر پورٹ پیش کرے گی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بینچ جہاں مختلف فریقین کا موقف سنیں گی وہاں کراچی کے حالات اور اس کے حل کے لئے آئی ایس آئی کی خصوصی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ جس کا فیصلہ بھی کیاجائے گا کہ رپورٹ کہاں دیکھی جائے۔ سماعت میں متحدہ قومی موومینٹ کے فریق بننے کے بعد دلائل کا بھی امکان ہے۔