سکھر : سپریم کورٹ کا سجاد پلازہ کے منہدم ہونے سے ہلاکتوں کا نوٹس

supreme courtسکھر: سپریم کورٹ نے سکھر میں سجاد پلازہ منہدم ہونے سے ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا ہے۔ عدالت نے کمشنر انعام اللہ دھاریجو اور ایس پی انویسٹیگیشن منیر احمد کو طلب کرکے تفصیلات معلوم کیں۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سکھر کے سماجی ورکر بہار الدین شیخ کی اپیل پر حکم جار ی کیا کہ، سجاد پلازہ کے مالک میاں سجاد قریشی پر دائر ایف آئی آر ری اوپن کرکے مکمل تفتیش کی جائے۔ اس کے بعد دیگر ذمہ داران کے نام شامل کرکے، مقدمے کا چالان سیشن کورٹ سکھر میں پیش کیا جائے۔
سجاد پلازہ کا مقدمہ، پولیس کے اے ایس آئی گلشن علی منگی کی مدعیت میں، میاں سجاد قریشی کیخلاف دو ہزار نو میں قائم کیا گیا تھا۔ سجاد پلازہ دوہزار آٹھ میں منہدم ہوا تھا۔