سیاسی مخاصمت و مسلکی تفاوت نے مسلمان کو مسلمان کا اور انسان کو انسان کا دشمن بنادیا ہے، چوہدری خورشید زمان

Chaudhry Khurshid Zaman

Chaudhry Khurshid Zaman

اسلام آباد (این ایل آئی)تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان نے عید کے موقع پر امن و امان اور مذہبی اخوت و روداری برقراررہنے کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات انتہائی خراب ہے اور سیاسی مخاصمت و مسلکی تفاوت نے مسلمان کو مسلمان کا اور انسان کو انسان کا دشمن بنادیا ہے ان حالات میں سیاسی جماعتوں میں جرائم پیشہ عناصر کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ اور سیاسی کارکنان کے درمیان مسلح تصادم کے بعد اب انتقامی کاروائیوں کے تحت ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات انتہائی خطرات و خدشات کی جانب نشاندہی کررہے ہیں

جبکہ قربانی کے جانوروں پر بھتے کی وصولی کے بعد اب ”چرم قربانی ” کے حصول کیلئے شروع ہونے والی جنگ بھی جان ومال کے نقصان میں اضافے کی جانب اشارہ کررہی ہے اسلئے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بقرعید کو صر جانوروں کی قربانی تک ہی محدود رکھے اورکھالوں کے حصول کیلئے انسانی خون بہے اور نہ انسان قربان ہوں بلکہ عید اپنے پورے تقدس کے ساتھ پر امن ماحول میں اخوت ‘ محبت اور رواداری کے جذبے کے ساتھ گزرجائے تو ہم پر اللہ کی بہت بڑی رحمت ہوگی ۔