سیاسی مسائل سیاسی طریقے سے ہی حل ہونگے: قمر زمان کائرہ

Qamar Zaman Kaira

Qamar Zaman Kaira

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ عدالتوں نے مداخلت جاری رکھی تو ہم عدالتوں کو الجھا دینگیجب ہم عدالتی معاملات پر بات نہیں کرتے تو عدالتوں کو بھی گریزکرنا چاہیئے۔اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان قائرہ نے کہا کہ سیاسی معاملات کو سیاسی اداروں نے حل کرنا ہے۔

امریکی عدالت نے بھی ہیلتھ بل پر اپنا فیصلہ دیا ہے کہ عدالت کو ایسا فیصلہ نہیں دینا چاہیے جس پرعوامی رائے آنا باقی ہو۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) حمید گل کے بیان پر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ وہ انہیں آخری بار مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ اپنا لہجہ اور زبان کو قابو میں رکھیں۔ حمید گل نے جو کچھ بطورجنرل کیا اورجو کچھ اب کررہے ہیں سب عوام کے سامنے ہے۔

قمرزمان کائرہ نے کہا بنگہ دیش کو بطور ملک تسلیم نہیں کرنے کا حمید گل کا بیان آئین پاکستان سے انحراف ہے کیونکہ پاکستان بنگلہ دیش کو آزاد اور خود مختار ملک کے طور پر قبول کرتا ہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ جنرل (ر) حمید گل نے ذاتی حیثیت سے جو کچھ کیا ہے اسکا نوٹس انکے سابقہ ادارے کو لینا چاہیے۔