سیالکوٹ اسٹالینز نے قومی ٹی ٹوئنٹی جیت لیا

سیالکوٹ اسٹا لینز نے کراچی میں ہونے والا قومی ٹی ٹوئنٹی جیت لیا اتوار کی شب کیھلے گئے فائنل

sialkot

sialkot

میں سیالکوٹ کی ٹیم نے راولپنڈی ریمز کو 10 رن سے شکست دے دی۔
سیالکوٹ نے چھٹی بار قومی ٹی ٹوئنٹی جیتا ہے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سیالکوٹ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 180رن اسکور کیے قیصر عباس نے 44 ،شعب ملک  نے 43اور شکیل انصر نے 39 رن بنائے ، جواب میں راولپنڈی کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹوں پر 170 رن بنا سکی راولپنڈی کی جانب سے نوید ملک نے سب سے زیادہ 67 رن بنائے گورنر عشرت العباد نے انعامات تقسیم کیے۔