سیالکوٹ : بند ٹوٹنے سے تحصیل پسرور کا ہزاروں ایکٹر رقبہ زیر آب

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں نالہ ڈ یک کا بند ٹوٹنے سے تحصیل پسرور کا ہزاروں ایکٹر رقبہ زیر آب آ گیا ۔سیالکوٹ میں نالہ ڈیک کا بند ٹوٹنے سے تحصیل پسرور کیپندرہ سے زائد دیہاتوں کے اردگر دپانی کھڑا ہونے سے ہزاروں مکینوں کو پریشانی کاسامنا ہے ۔

تحصیل پسرور کے علاقہ سے گزرنے والے برساتی نالہ ڈیک میں بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کشتیاں اور امدادی ٹیمیں ابھی تک متاثرہ دیہاتوں میں نہیں پہنچ سکی ہیں جس کی وجہ سے ان دیہاتوں میں اشیاخوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ مویشیوں کوچارہ بھی میسر نہیں ہے ۔