سیلاب سے تباہی کے خطرات کم کرنے کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

united nation

united nation

اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب سے اقتصادی اور جانی نقصان پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہی کے خطرات کو کم کرنے کیلئے کوششوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کی ڈیزاسٹر رسک ریڈیکشن ایجنسی کی سربراہ مارگریٹا وہالسٹروم نے پاکستان کیدورے پر روانگی سے قبل نیویارک میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ سسٹم کے ذریعے پاکستان میں سیلاب کے خطرے کی بالکل درست پیش گوئی کی جاسکتی ہے۔
ماگریٹا آج پاکستان پہنچ رہی ہیں، جس کے دوران وہ صدر آصف زرداری، وزیراعظم گیلانی اور محکمہ موسمیات اور ڈیزاسٹر مئنجمنٹ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان ہی نہیں بھارت، بنگلہ دیش، فلپائن، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں حالیہ سیلاب سے بڑھتے ہوئے اقتصادی اور جانی نقصانات پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سیلاب ہرسال جون سے ستمبر تک آتے ہیں۔ مثر اقدامات سے ان کے جانی و مالی نقصانات سے بچا جاسکتا ہے۔