سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زمینی راستے بحال نہ ہو سکے

road

road

حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد سندھ کے متاثرہ علاقوں کے زمینی رابطے تاحال بحال نہیں ہو سکے ہیں۔ مرکزی شاہراہیں اور لنک روڈز تباہ ہونے کے باعث ٹرانسپورٹرز اور سفر کرنے والے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سیلاب میں سانگھڑ کے زمینی راستے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔ سانگھڑ سے نوابشاہ شاہ پور چاکر کھڈڑو اور دیگر روڈ ایک ماہ گزرنے کے باوجود پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ روڈوں پر چھوٹی گاڑیاں چل نہیں سکتیں لوگ سفر کے لئے ٹریکٹر کی سواری استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
میرپور خاص میں ایم اے جناح روڈ، سیٹلائٹ ٹائون روڈ اور دیگر راستے بارش کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے جو تا حال بحال نہیں ہو سکے۔ روڈوں کی تباہ حالی کو جواز بناتے ہوئے ٹرانسپورٹرز نے کرائے سو فیصد بڑھا دیئے ہیں ۔ بدین کی میں شاہراہیں بدین حیدرآباد، بدین ڈگھڑی، بدین میرپور خاص روڈوں سمیت مختلف راستے ابھی تک تباہ حال ہیں اور ان کی مرمت کا کوئی کام شروع نہیں کرایا گیا۔
ٹھٹھہ شہر کا مین ٹھٹھہ سجاول ڈبل ٹریک روڈ جو اکتیس جولائی تک ایک کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہوا تھا دو ماہ کے اندر ہی تباہ ہو گیا ہے۔