شام میں مظاہرین کے خلاف کارروائی، ہلاکتیں اکتیس ہو گئیں

syria
دمشق: شام میں سیاسی و سماجی اصلاحات کیلئے احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری، حما اور دیر از زورا کا گھیرا برقرار ہے، کارروائی میں مرنے والوں کی تعداد تیس ہو گئی ہے۔
شام کی فوج نے وسطی شہر کو کئی روز سے گھیرے میں لیا ہوا ہے۔ جبکہ دیر از زورا کے شہروں میں ٹینک داخل ہوگئے ہیں۔ جمہوریت کیلئے جدوجہد کرنے والوں نے میڈیا کو بتایا کہ علی الصبح شہر میں دھماکے اور فائرنگ سنی گئی۔ خدشہ ہے کہ متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔