شام میں ہلاکتیں اسی سے تجاوز کر گئیں، سعودی سفیر واپس

syria protestدمشق : شام میں سیاسی و سماجی اصلاحات کیلئے مظاہرہن کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد اسی سے تجاوز کرگئی اور سیکڑوں زخمی ہیں۔ جبکہ سعودی عرب نے اپنا سفیر واپس طلب کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اور عالمی نشریاتی اداروں کے مطابق شام کی فوج کا ملک کے مشرقی شہر دیر الزور میں ٹینکوں سے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اور ملک بھر میں کارروائی کے دوران بیاسی افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ادھر سعودی عرب کے شاہ عبداللہ نے شام میں شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے دمشق سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سفیر کو شام کی صورتحال پر مشورے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔