شاہین گروپ کے راہنما چوہدری سلیم سرور جوڑا کا سرکلر روڈ کے تاجروں کے اعزاز میں عشائیہ

گجرات (جی پی آئی)شاہین گروپ کے راہنما چوہدری سلیم شاہین گروپ  سرور جوڑا کا مسلم بازار صرافہ بازار ،کٹرہ بازار ، حسین مارکیٹ ، فیصل گیٹ ، سرکلر روڈ کے تاجروں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا ، عشائیہ میں تاجروں نے بھرپور شرکت کی ، عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ناصر محمود نے کہا کہ آپ لوگ شاہین گروپ اور فائونڈر گروپ کے امیدواران اور کارکردگی کو دیکھ کر اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں ، انہوں نے کہا کہ شاہین گروپ نے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو گجرات چیمبر کی قیادت کیلئے پیش کیا ہے ، آپ جس گروپ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ، اسے ووٹ دین ، عشائیہ سے شاہین گروپ کے ایسوسی ایٹ کلاس کے گروپ لیڈر ثناء اللہ بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہین گروپ نے ہمیشہ جمہوری کلچر کو فروغ دیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ آج دوسرا گروپ بھی آپ لوگوں کے پاس بار بار ووٹ مانگے آ رہا ہے ، ہم نے تاجر برادری کے وقار میں اضافہ کیا ہے ، اجلاس سے گجرات چیمبر کے صدر مرزا محمد مشتاق نے کہا اپنے ووٹ کا حق ضرور ادا کریں ۔

آپ دونوں گروپوں کا جائزہ لیکر اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں شاہین گروپ نے جمہوری روایات کے مطابق ہر سال الیکشن کروایا ، اور ہر سال چیمبر کو نئی قیادت دی ، جس نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم بازار اور گجرات چیمبر کے سابق ایگزیکٹو خان شبیر خان نے کہا کہ مسلم بازار کے غیور تاجر جانتے ہیں کہ شاہین گروپ نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے مفاد میں کام کیا ہے ، اور چھوٹے تاجروں کے لئے بھی چیمبر کے دروازے کھولے ہیں ، امیدوار برائے ایسوسی ایٹ کلاس سید آصف رضا نقوی نے کہا کہ شاہین گروپ میں کارکردگی دیکھ کر شامل ہوا ، جب کہ فائونڈر گروپ صرف زبانی جمع خرچ کا نام ہے ، جیسا کہ شاہین گروپ عمل کا نام ہے ، ہم یقین دلاتے ہیں کہ الیکشن جیت کر تاجروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔