شاہ فیصل کالونی میں صفائی وستھرائی اور ڈینگی وائرس کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں صفائی وستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی خصوصی مہم کا آغاز ،تعطیل کے باوجود ہفتی اور اتوار کو معمول کے مطابق صفائی وستھرائی اور ڈینگی وائرس کے تدارک کے لئے جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا کام انجام دیا گیا ،ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی خصوصی ہدایت پر دوران برسات اور برسات کے بعد پیدا ہونے والے عوامی مسائل کے بروقت حل اور عوام کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے شاہ فیصل زون کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے عوامی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے صفائی وستھرائی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تمام محکمے علاقائی ترقی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنی تمام تر محکمانہ کاوشوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ان خیالات کا اظہار شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے فوکل پرسن اسلم پرویز نے اتوار کے روز شاہ فیصل کالونی میں صفائی وستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے حوالے سے جاری خصوصی انتظامات کے معائنے کے لئے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور عملے سے ملاقات میں کیا انہوں نے تمام محکموں کے اافسران و عملے کو ہدایت کی تندہی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیں اور عوامی سہولیات کی فراہمی خصوصی صفائی و ستھرائی کے عمل کو تمام علاقوں میں مزید بہتر بنا یا جائے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ متوقع برسات کے پیش نظر تمام محکمے الرٹ رہیں تاکہ دوران برسات علاقائی مسائل سے پاک معاشرے کا قیام ممکن بنا یا جاسکے۔