شمالی کوریا کی طرف سے کارروائی کا خطرہ ہے۔ جنوبی کوریا

Kim Kwan jin

Kim Kwan jin

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت بڑھتے ہوئے اقتصادی مسائل اور سیاسی عدم استحکام سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے ان کے ملک کے خلاف کوئی اشتعال انگیز کارروائی کر سکتی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شمالی کوریا میں مسلسل خراب ہوتی ہوئی اقتصادی اور سیاسی صورتحال سے جنوبی کوریا کو آئندہ سال کے دوران اس کی طرف سے سیکورٹی خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے مسلح افواج سے کہاکہ وہ شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی فوجی کارروائی سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت چوکس اور تیار رہیں۔ وزیر دفاع کم کوان جن نے مزید کہا کہ شمالی کوریا میں اقتدار کو نسل در نسل منتقل کئے جانے پر بھی عوامی بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔