شہباز شریف سے مطالبہ نئی وزارتوں میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کو نمائندگی دی جائے

پیرمحل (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) تحصیل کمالیہ کا اجلاس زیر صدارت میاں اسد حفیظ ممبرمرکزی کونسل پاکستا ن مسلم لیگ (ن) منعقد ہو ا اجلاس میں میاں محمد نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا گیا کہ صوبہ پنجاب میں نئی وزارتوں میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو نمائندگی دی جائے تاکہ ہمارے علاقے کی سیاسی محرومی ختم ہو سکے، میاں اسد حفیظ نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف صاحب اس بات کا دھیان رکھیں کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے اس سلسلہ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہر الیکشن میںمسلم لیگ(ن) ہی کامیاب رہی ہے سابقہ ادوار میں بھی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو وزات سے محروم رکھا گیا لیکن موجودہ پنجاب حکومت میں بھی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو وزات سے قطعی نظر انداز کیا گیا، جس کی وجہ سے مسلم لیگ(ن) کے ورکرز کے جائزمطالبات کو بھی نظر انداز کیا گیا، اب جبکہ پنجاب حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے نئی وزارتوں کا اضافہ کا جائے دوسرے اضلاع کے ایم پی ایز کو بھی وزارتیں دی جا ئیں اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایم پی ایز کو بھی وزارت کا قلمدان سوپنا جائے تاکہ مسلم لیگ(ن) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مزید مستحکم ہو اور ورکرزکے جائز مطالبات بھی پورے ہوں اور عوام میں مایوسی کی فضاکم ہو، تاکہ مسلم لیگ (ن) کے ہر ورکرز کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجا ئے سکے۔