صدر آصف زرداری سے کرکٹر شعیب اور ثانیہ مرزا کی ملاقات

sania zardari

sania zardari

صدر مملکت آصف علی زرداری سے کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر نے شعیب ملک کی کرکٹ میں مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی ملک کے سفیر بھی ہوتے ہیں جو نہ صرف کھیل کے میدان میں اپنی مہارت کے ذریعے وطن کا نام روشن کرتے ہیں بلکہ ملک کی حقیقی صلاحیت اور تشخص کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ صدر نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو ان کی شادی پر مبارکباد بھی دی۔