صدر زرداری لوٹ مار اورکرپشن کے بادشاہ ہیں۔ شہباز شریف

shehbaz sharif

shehbaz sharif

اسلام آباد : وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خراب حالات کے ذمہ دار علی بابا اور چالیس چور ہیں، کرپشن کے خلاف لانگ مارچ کا آغازجلد کریں گے۔ ذرائع سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ڈینگی پرسیاست کرنا سیاست کی تذلیل ہے، ڈینگی وائرس نیا مہمان ہے جلد اس سے چھٹکارہ پا لیں گے، ڈینگی سے آگاہی کیلئے حکومت ہرسطح پراقدامات کررہی ہے۔ شہبازشریف نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوٹ مار کے باعث آج ملک اس نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔
موجودہ ملکی صورتحال میں خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، جمہوریت کرپشن اور جیبیں گرم کرنے کا نام نہیں ہے، زرداری صاحب لوٹ ماراورکرپشن کے بادشاہ ہیں۔