صدر زرداری کا ترک صدر کو ٹیلیفون

Zardari

Zardari

صدر آصف علی زرداری نے ترک صدر عبداللہ گل سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور ان سے زلزلے کے باعث ہونیوالے قیمتی جانی اور مالی نقصان پرگہرے افسوس کا اظہارکیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق صدرمملکت کاکہناتھا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اورعوام ترک حکومت اورعوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انھوں نے ترک ہم منصب کوہرممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ صدرزرداری نے ترک صدرعبداللہ گل کوبتایا کہ امدادی سامان اور طبی عملے کی ٹیم سمیت جہاز روانہ کیا جا رہا ہے۔