صدر نکولس سرکوزی کو شکست کے خطرے کا سامنا

nicolas sarkozy

nicolas sarkozy

فرانس کی آئندہ صدارتی انتخابات میں صدر نکولس سرکوزی کو شکست کے خطرے کا سامنا ہے ۔ آئندہ اتوار کو عوامی مباحثہ کے بعد بائیں بازو کی اپوزیشن جماعتیں ان کے مد مقابل امیدوار کا انتخاب کرینگی۔
سروے کے مطابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو اپوزیشن جماعتیں اقتدار سے ہٹانے کے قریب پہنچ چکی ہیں ۔ بعض تجزیہ کاروں نے پیشنگوئی کی ہے کہ فرانس میں پہلی بار امریکی انداز میں صدارتی انتخابات ہونگے۔ ان انتخابات میں کوئی بھی خود ساختہ امیدوار حصہ لے سکتا ہے تاہم انتخابات میں مہذہب اور پالیسی کے مطابق بحث ہوگی۔
سابق سوشلسٹ رہنما فرانکوئس ہالنیڈ کو اپنی پارٹی سے صدارتی امیدوار نامزد کئے جانے کاامکان ہے ۔ 6خوش قسمت ترین امیدواروں کے درمیان مباحثہ ووٹرز کا جوش و خروش بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ سروے کے مطابق کوئی بھی نمایاں اپوزیشن رہنما ہالنیڈ کارٹن اوبرائے، نیکولس سرکوزی کو آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں شکست دے سکتا ہے لیکن پہلے ان امیدواروں کو ایک دوسرے کو شکست دینا ہو گی۔