صنعا:یمن میں 24 گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی

yemen clashes

yemen clashes

یمن میں سرکاری فوج کی تازہ کارروائی میں پانچ جمہوریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد گزشتہ چوبیس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اکیس ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے دوسرے بڑے شہر تعز میں سرکاری فوج نے جمہوریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی جس میں چھوٹی بچی سمیت پانچ سویلین اور تین سرکاری فوجی ہلاک ہوگئے۔ اس طرح صنعا اور دیگر شہروں میں مظاہرین سے جھڑپوں اور سرکاری فوج کی کارروائی میں اکیس افراد ہلاک ہونے کے علاوہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔