صوبے بنیں گے نہ بلدیاتی انتخابات ہونگے: شیخ رشید

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

لاہور (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نہ کوئی نیا صوبہ بننا ہے نہ بلدیاتی الیکشن ہونگے۔شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس وزیر اعظم کے صوابدیدی فنڈ کا ریکارڈ منگوائیں۔ کیونکہ اس وقت سیکریٹ فنڈ نہیں بلکہ صوابدیدی فنڈز سے پری پول رگنگ کی جا رہی ہے۔ شیخ رشید احمد نے 28 ستمبر کو گوالمنڈی لاہور میں جلسے کا بھی اعلان کیا۔