ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرامیدوار کونااہل قرار دینیکا فیصلہ

election commission of pakistan

election commission of Pakistan

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمیشن فخر الدین جی ا براہیم کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف انتخابی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی منظوری دی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرامیدوار کو نااہل قرار دے دیا جائے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کا مسودہ سیاسی جماعتوں کو بھجوایا جائے گا جس پر ان کی رائے حاصل کی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ انتخابی رولز پر عملدرآمدکیلئے صرف اخلاق سے کام نہیں چلے گا، الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کا اعزازیہ دگنا کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ اجلاس میں بلی کا انتخابی نشان ختم کرنے کے حوالے سے مسلم لیگ نواز کی درخواست کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔