ضلعی گورنمنٹ کے زیر اہتمام میلاد کا انعقاد

گجرات: ضلعی حکومت گجرات کے زیر اہتمام بسلسلہ جشن عید میلاد النبی   صلی اللہ و علیہ و سلمضلع کونسل ہال میں عظیم الشان ماہانہ محفل میلاد مصطفی   صلی اللہ و علیہ و سلمکا انعقاد ہوا ، محفل کی صدارت پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کی ، جبکہ دیگر مہمانوں میں صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی ، علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری ، علامہ قاری ارشد نقشبندی ، حکیم جواد الرحمن نظامی ، شیخ عرفان پرویز صدر پنجاب نعت کونسل ، چوہدری منور حسین پڈا ، مرزا اکبر برلاس ، سیٹھ نوید کپور ، تنویر احمد بھٹی ، خادم علی خادم ، مہر محمد اسلم مٹھو نے کی ، جبکہ ضلعی حکومت کی نمائندگی ایڈمنسٹریٹر TMAسید شہباز حسین نقوی ، رانا محمد منظور DDOR، محمد افضل نائب تحصیلدار ، چوہدری مظہر حسین تحصیلدار ، چوہدری خالد گوندل ، چوہدر ی فیاض COو دیگر شامل تھے ، میلاد کے مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی حاجی عمران ظفر تھے ، نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر گولڑوی نے سرانجام دئیے ، تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محسن رضا قادری ، نعت خوانوں میں نسیم احمد چشتی ، عمران شاکر ، دلدار حسین شاہ  TMO، ماسٹراعجاز روشن ، قاری اسد رضا قادری ، محمد زبیر ، مہر قدیر آف جلالپور جٹاں اور حافظ محمد صدیق قادری شامل تھے ، آخر میں پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے دعا کروائی ۔