طالبان کی متوقع کارروائیوں سے امریکی فوج چوکس ہے۔ مائیک مولن

michael mullen
کابل: ایڈ مرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ طالبان جنگجو رمضان کے دوران پاکستان کے سرحدی علاقوں سے افغانستان میں داخل ہوں گے جس کے لیے امریکی فوج چوکس ہے ۔
افغانستان کے صوبہ قندھار اور ہلمند میں امریکی کمانڈروں سے بات چیت کرتے ہوئے مائیک مولن نے کہا کہ ہمیں اس بات کا اندازہ نہیں کہ طالبان رمضان میں کس قسم کی کارروائیاں کرتے ہیں، ان کی جانب سے حملوں میں کمی آئیگی یا اضافہ ہوگا۔ تاہم طالبان کی جانب سے گذشتہ کئی ہفتوں کے دوران افغانستان کی اعلی قیادت کو نشانہ بنانے کے بعد رمضان کے دوران پاکستان کے سرحدی علاقوں سے افغانستان میں داخل ہونے کے خدشے کے پیش نظر امریکی فوج چوکس ہے۔
ایڈ مرل مائی مولن نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ قندھار میں دن بدن امن و امان کی بدتر صورتحال کی وجہ سے امریکی فوجیوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔ افغانستان میں آج پہلا روزہ ہے تاہم امریکی فوج کو ماہ رمضان میں طالبان کی جانب سے جنوبی افغانستان کے علاقوں میں بڑی کارروائیوں کا خدشہ ہے ۔