طالبعلم عدنان کی ٹرانسپورٹر کے ہاتھوں قتل شدید مزمت

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ سید عبدالرشیدنے گوجرانوالہ میںکشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف نکالی جانے والی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور ہیومن رائٹس کے نام نہاد نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے صرف نظر کرنا افسوس ناک ہے۔بھارت کے جمہور پسند ہونے کی قلعی کھل گئی ۔کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت دیا جائے ان کے حقوق کو غصب کئے رکھنا اب مزید ممکن نہیں رہے گا ۔سید عبدالرشید نے گوجرانولہ میں ٹرانسپورٹر کے ہاتھوں طالبعلم عدنان کے قتل کی شدید مزمت کرتے ہوئے الٹی میٹم دیا ہے کہ تین روز کے اندر قاتلوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے وگرنہ صوبہ بھر کے طلبہ سڑکوں پر ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے طلبہ کے مسائل کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا َطلبہ کے لئے خصوصی بسیں چلانے کے بابانگ دہل دعوے تو بارہا کئے گئے مگر ان پر عمل در آمد ٹرانسپوٹرز کو نوزانے کی بدولت شرمندہ تعبیرنہ ہو سکا َروزانہ لاکھوں طلبہ کو دور دراز علاقوں سے تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے لوکل ٹرانسپورٹ پر سفر کرنا پڑتاہے جس سے طلبہ کو شدید مسائل کا سامنا رہتا ہے اور ٹرانسپوٹرز طلبہ پر تشدد کرتے ہیں جس کی بہیمانہ مثال طالبعلم عدنان کا قتل ہے جس کی ذمہ دار حکومت پر عائد ہوتی ہے اگر طلبہ کے مسائل کو حل کیا جاتا تو اس طرح کو واقعات سے بچا جا سکتا ہے۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بہیمانہ قتل کا نوٹس لیں اور قاتلوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں۔احتجاجی ریلی میں ہزاروں طلبہ نے شرکت کی ۔طلبہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ مرکزی میڈیا سیل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان