طیارہ حادثہ: کاک پٹ وائس ریکارڈرکی تلاش کا دائرہ وسیع، عمارتوں کی انسپیکشن بھی ہو گی

PIA Plane Crash - Investigation

PIA Plane Crash – Investigation

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ائیربس کی ٹیم کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں اور ٹیم آج کاک پٹ وائس ریکارڈ کی تلاش کا دائرہ وسیع کرے گی جب کہ عمارتوں کی خصوصی انسپیکشن کا ٹاسک تحقیقاتی ٹیم کو دے دیا گیا ہے۔

ائیر بس ماہرین کی ٹیم آج بھی تحقیقات کے حوالے س مصروف دن گزارے گی۔

ذرائع کے مطابق جدید تیکنیکی آلات کی مدد سے فرانزک طریقے سے تحقیقات کی جائیں گی اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کی تلاش کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، وائس ریکارڈر کی تلاش، عمارتوں کی خصوصی انسپیکشن کا ٹاسک بھی تحقیقاتی ٹیم کودے دیا گیا ہے۔

طیارہ حادثہ: کاک پٹ وائس ریکارڈرکی تلاش کا دائرہ وسیع، عمارتوں کی انسپیکشن بھی ہو گی
کاک پٹ وائس ریکارڈر کی تلاش کے لیے پی آئی اے انجینئرنگ ،ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ اور سی اے اے ویجلنس کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

ائیربس کی ٹیم جہاز گرنے کے مقام سے لے کر رن وے تک تحقیقات کو جاری رکھے گی جب کہ جائے حادثہ سے ائیرپورٹ منتقل کیے گئے ملبے سے مذید شواہد اکٹھے کیے جائیں گے۔

آج دوپہر کنٹرول ٹاور، اپروچ اور ریڈار کنٹرول کا دورہ کیا جائے گا، سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹر اور پی آئی اے ہیڈ آفس میں بھی غیرملکی ماہرین کو خصوصی بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ رن وے سے چند سیکنڈ کے فاصلے پر آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق جب کہ دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔