عالمی اقتصادی فوم میں شرکت کے لیے وزیراعظم آج چین جائیں گے

Raja parwez Ashraf

Raja parwez Ashraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویزاشرف عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج چین جائیں گے ۔ عالمی اقتصادی فورم کا تین روزہ اجلاس کل سے چین کے ساحلی شہرتاجن میں شروع ہو گا ۔اجلاس کو نیو چیمپئن دوہزار بارہ کانام دیاگیا ہے ۔ چین کے وزیراعظم وین جیا با افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اجلاس کی مختلف نشستوں میں شرکت کریں گے۔ وہ چین کے وزیر اعظم وین جیا با سمیت کئی عالمی رہنماں ، سرمایہ کارروں اور ممتاز کارو باری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔