عرس مبارک میلاد،آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پر منایا گیا

گجرات: بزرگان چھالے شریف حضرت غوث یگانہ پیر سید نصیب علی شاہ ، پیر سید والی حسین شاہ ، پیر سید منظور حسین کا سالانہ عرس مبارک میلاد مصطفی ۖ آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پر نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا ، عرس تقریبات کی صدارت سجادہ نشین غوث یگانہ صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ نے کی جبکہ تقریب کی نگرانی صاحبزادہ پیر سید اسرار شاہ اور صاحبزادہ پیر سید ابرار الحسن شاہ نے کی عرس مبارک میں معززین ، عقیدت مندوں ، مریدین سمیت کثیر تعداد میں مشائخ علماء اکرام حضرات اور ثناء خوانِ مصطفےٰ ۖ نے شرکت کی ، ملک کے نامور قاری سید صداقت علی ، قاری حبیب اللہ چشتی ، قاری محسن رضا نے تلاوت قرآن پاک سے حاضرین کے دلوں کو متوجہ کیا ، علماء اکرام میں پروفیسر سید احمد حسین شاہ ، پیر سید شمس الرحمن ، علامہ سید ولایت حسین نے میلاد مصطفےٰ ۖ پر قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کے ساتھ خداوند کریم کے بزرگوں اور بندوں کی اللہ کریم سے دوستی اور اس کی اہمیت پر خطاب کیا ، صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف ، پیر سید عمر علی شاہ آستانہ عالیہ سرہالی شریف ، پیر سید زاہد حسین شاہ آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف ، پیر سید زاہد حسین شاہ گجرات نے خصوصی شرکت کی ، علماء اکرام میں علامہ شاہد چشتی گجرات ، علامہ رضا المصطفی عطاری ، علامہ محمد اصغر چشتی ، قاری غلام غوث ، علامہ نعیم رضوی ، پروفیسر عبدالرزاق سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی ، عرس مبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ پیر سید انتصار الحسن شاہ نے کہا کہ اللہ کے ان بزرگ بندوں سے محبت اور عقیدت ان کی ہدایات پر عمل کرنے کا نام ہے ، جو مرید خود کو حقیقی معنوں میں اپنے مرشد کا فرمانبردار بنا کر اللہ اور اس کے پیارے حبیب کے نیک راستے پر چلتا ہے دنیا و آخرت کی کامیابیاں اس کا مقدر ہوتی ہے ، انہوںنے مریدین و عقیدت مندوں سے کہا کہ پیر سید نصیب علی شاہ کی زندگی ہمارے لئے ایک روشن مثال ہے انہوں نے عرس مبارک کی تقریب میں شرکت کرنیوالوں کا شکریہ ادا کے ، آخر میں پیر سید انتصار الحسن شاہ نے 120پونڈ میلاد النبی ۖ کا کیک کاٹا اور دعا فرمائی ۔