عمران خان نے تحریک انصاف میں ضلعی انتخابات کا اعلان کردیا

imran khan

imran khan

اسلام آباد(جیوڈیسک)تحریک انصاف کے چئیمین عمران خان نے تحریک انصاف میں ضلعی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے انتخابات پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور خیبر پختون خوا جبکہ بعد میں ملک کے دیگر حصوں میں کرائے جائیں گے۔اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحد سیاسی جماعت بن جائے گی جو پارٹی کے ضلعی انتخابات کروائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئیندہ عمران خان کسی بھی امیدوار کا انتخاب نہیں کرے گا،صوبائی اور ضلعی تنظیمیں امیدوار چننے کی اہل ہوں گی۔