فتح کیلئے پرعزم آج پاکستان تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کے مقابل

Pak sri lanka

Pak sri lanka

فتح کے لئے پرعزم پاکستان کرکٹ ٹیم آج دبئی میں تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کے مدمقابل ہوگی۔ پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابرہے۔ پاکستان دوسرے میچ میں پچیس رنز سے ہارگیا تھا اور پاکستان ٹیم آج کا میچ جیت کر سیریز میں ایک مرتبہ پھر برتری لینے کیلئے پرعزم ہے ۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔ عبدالرزاق اور اعزاز چیمہ کی جگہ سہیل تنویر اور جنید خان کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کا ہرکھلاڑی گذشتہ میچ میں اپنی غلطیوں سے بخوبی آگاہ ہے اور تیسرے میچ میں بہتر کارکردگی سے اسکا ازالہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ سری لنکا کے کپتان تلکارتنے دلشان کا کہنا ہے کہ پچھلے میچ میں ہم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور اس کے کئی مثبت پہلو ہیں اور تمام کھلاڑی کامیابی کا سلسلہ برقرار رکھنے کیلئے پراعتماد ہے۔