فرانسیسی خاتون لاہور سے واپس جاتے طیارے میں سو گئی

PIA Paris

PIA Paris

لاہور۔۔ سسر کے انتقال پر تعزیت کے لئے لاہور آنے والی فرانسیسی خاتون واپس جاتے ہوئے طیارے میں سو گئی، پیرس طیارہ رکنے پر خاتون نہ اٹھی اورطیارہ میلان پہنچ گیا، پی آئی اے حکام اسے دوبارہ لاہور لے آئے،۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی خاتون نیشل برسیلے جو کہ اپنے سسر کے انتقال پر لاہور اپنے سسرال میں تعزیت کے لئے آئی تھی، لاہور میں اپنے سسرال میں خاتون پی آئی اے کے ذریعے پیرس کے لئے روانہ ہوئی راستے میں دوران سفر آنکھ لگنے سے فرانسیسی خاتون پیرس نہ اتر سکی جس کے بعد طیارہ پیرس میں قیام کے بعد میلان روانہ ہو گیا جہاں پر خاتون نیند سے بیدار ہوئی تو اس کو پتہ چلا کہ وہ پیرس کی بجائے میلان پہنچ گئی۔

پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا عملہ دوبارہ خاتون کو لاہور لے آیا امیگریشن حکام کے مطابق فرانسیسی خاتون کے ویزے کی مدت بھی ختم ہو گئی اب اس خاتون کو فی الفور اگلی دستیاب پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے پیرس روانہ کیا جائے گا، پی آئی ایی کے ذرائع نے بتایا کہ اب اس خاتون کو دوبارہ نئی ٹکٹ خریدنی پڑے گی اور اگلی دستیاب فلائٹ کے ذریعے واپس بھیجا جائے گا۔