فرانس میں پاکستان کا جشن آزادی ڈے

zahid awan

zahid awan

پاکستان سمیت دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی پاکستان کا جشن آزادی ڈے نہایت عقیدت و احترام اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا اس حوالے سے مرکزی پروگرام سفارت خانہ پیرس میں ہوا جہاں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ۔فرانس میں پاکستان کے سفیر جناب شفقت سعید نے قومی ترانہ کی دھن پر سبز ھلالی پرچم بلند کیا ۔بعدمیں ھیڈ آف چانسلری رفیع الزمان صدیقی نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا قوم کے نام پیغام پڑھ کر سنایا ۔اس کے بعد جناب سفیر شفقت سعید نے صد ر مملکت جناب آصف علی زرداری کا قوم کے نام پیغام پڑھ کر سنایا تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں ۔اس حوالے سے پاکستانی کیمونٹی نے بھی پرو گرامز ترتیب دیئے ہیں۔ اگست کے آخر تک چلتے رہیں گے۔
چودہ اگست کی شام کو ہی پاکستان عوامی تحریک فرانس نے آزادی افطار ڈنر کا اہتمام کیا ہوا تھا ۔جس میں پاکستانی کیمونٹی کے علاوہ سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمات کے سربراہان نے بھر پور شرکت کی ۔یوم آزادی کا65واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے مرکز منہاج القرِآن انٹرنیشنل فرانس میں بھی منایا گیا۔ ننھے منے بچوںنے بھی اپنے ہاتھوں میںپاکستان کی جھنڈیاں تھامے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس رانا محمد اشرف، جنرل سیکریٹری منہاج القرآن فرانس حاجی محمد اسلم، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس چوہدری ظفر اقبال اور جنرل سیکریٹری چوہدری محمد اعظم نے تمام مہمانوں کو ویلکم کیا۔ کسی ایک پلیٹ فارم پر یوم پاکستان کے لیے اکھٹا ہونا تمام پاکستانی تنظیمات کی حب الوطنی کو ظاہر کرتی ہے۔ جو کہ سب سے پہلے پاکستان کے نعرہ کے مترادف ہے۔
تقریب کی ایک اور خاص بات یہ بھی تھی کہ آئے ہوئے تمام مہمانوں کے لیے پاکستان عوامی تحریک فرانس کی طرف سے پرتکلف افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد منہاج یوتھ لیگ فرانس کے فیضان اسلم اور عامر نعیم نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ یوتھ لیگ کے ہی دو نوجوانوں حسن لیاقت اور فرہاد گلزار نے اردو اور فرنچ میں تقاریر کیں۔چودہ اگست  کے دن کی مناسبت سے امیر یورپ علامہ حسن میر قادری نے علامہ اقبال کے شعر کے اس مصرعہ کو سامنے رکھتے ہوئے یقیں محکم عمل پیہم محبت فاتح عالم خصوصی گفتگو کی۔
انھوں نے کہا کہ یہی وہ جذبات تھے جنھوں نے قائد اعظم کی قیادت میں پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔  اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کونسل اکوسک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کو باضابطہ طور پر خصوصی مشاورتی درجہ سپیشل کنسلٹیٹو سٹیٹس ملنے پر تمام کمیونٹی کو مبارک دی۔ صدر منہاج ویلفیئر فانڈیشن محمد نعیم چوہدری نے منہاج القرآن کے تحت چلنے والے پراجیکٹس کے بارے میں حاضرین کو تفصیلی آگاہ کیا۔ صدر پاک پریس کلب چوہدری شبیر بھدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان میں سال میں دو مرتبہ 23 مارچ اور 14 اگست کو پرچم کشائی کی تقریبات ہوتی ہے۔جبکہ یونان میں کیمونٹی پروگرام میں عوام کے سامنے سفارت خانہ کا عملہ پرچم کشائی کرتا ہے ۔ لوکل سطح پر پرچم کشائی نہیں کی جاتی اس لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے تحت ہونے والے آئندہ 23 مارچ اور 14 اگست کے پروگرامز میں پرچم کشائی کی جائے گی جس پر تمام ہال نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔
صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس چوہدری ظفر اقبال نے تمام مہمانوں کا تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا اور ملکی سلامتی و ترقی کے لیے علامنہ حسن میر قادری نے خصوصی دعا کرائی۔ تمام افراد ایکدوسرے کو گلے ملے اور مبارکباد دی, افطاری کی اور نماز ِ مغرب ادا کی۔اس پروگرام میں حلقہ احباب فرانس کے ملک وقار احمد ۔پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے کوآرڈی نیٹر چوہدری شاہین اختر ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ۔پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ارشاد کمبوہ ۔صدر پریس کلب پیرس چوہدری شبیر بھدر ۔
صدر کلچرل ایسوسی ایشن پیری فیت ،منہاج سکیور فرانس اور دوسری تنظیمات کے صدورز اور جنرل سیکرٹریز کے علاوہ پاکستانی کیمونٹی کی سینکڑوں تعداد میں افراد نے بھر پور شرکت کی اور پاکستان کا قومی تہوار نہایت جوش وجذبے اور عقیدت سے منایا۔
تحریر : زاہد مصطفیٰ اعوان پیرس فرانس