فرحت اللہ بابر نئے صوبوں کے قیام سے متعلق کمیشن کے چیئرمین منتخب

Farhatullah Babar

Farhatullah Babar

اسلام آباد(جیوڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پارلیمانی کمیشن کے چیئرمین منتخب کرلیے گئے۔ مسلم لیگ نون نے کمیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پارلیمانی کمیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں کمیشن کے چیئرمین کا انتخاب کیا گیا۔ فاروق ستار کی جگہ حیدرعباس رضوی نے ایم کیو ایم کی نمائندگی کی۔ پیپلزپارٹی کی صغری امام، خورشید شاہ، فرحت اللہ بابر اور جمشید دستی، اے این پی کے حاجی عدیل اور جمعیت علمائے اسلام کے عبدالغفورحیدری نے اجلاس میں شرکت کی۔ پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی علی موسی گیلانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹرفرحت اللہ بابر کو کمیشن کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ فرحت اللہ بابرکا نام جمشید دستی اور کامل علی آغا نے پیش کیا۔ خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں اپوزیشن کی نمائندگی مولانا غفورحیدری نے کی۔ کمیشن کے آئندہ اجلاس میں قواعد و ضوبط طے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیشن اپنی رپوٹ قومی اسمبلی کو پیش کرے گا۔

قومی اسمبلی نئے صوبوں کے قیام کے لیے دو تہائی اکثریت سیقرارداد منظور کرے گی۔ مسلم لیگ ن نے پارلیمانی کمیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔