فصیح بخاری کی چیئرمین نیب تقرری چیلنج

supreme court

supreme court

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثارعلی خان نے فصیح بخاری کی بطور چیئرمین نیب تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ چوہدری نثارکی طرف سے درخواست اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہیکہ نیب کے چیئرمین کا تقرر آئینی تقاضوں کیمطابق نہیں ہے۔ آئین کے تحت قائد حزب اختلاف سے مشورے کیلئے تین نام بھیجنے چاہیئے تھے جبکہ صدرمملکت کی جانب سے صرف ایک نام بھیجا گیا۔
درخواست میں یہ بھی اعتراض کیا گیا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس سے بھی مشورہ نہیں کیا گیا جوکہ سپریم کورٹ کے ایک فیصلیکے تحت لازمی قرار دیا گیا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیرمین نیب کا تقرر قانونی تقاضوں کو مدنظررکھ کر دوبارہ کیا جائے۔