فلم کونان دا بار بیرین کا لاس ایجلس میں رنگا رنگ پریمیئر

conan the barbarian

conan the barbarian

لاس اینجلس : ہالی ووڈ فلم کونان دابار بیرین کا لاس ایجلس میں ہوا رنگا رنگ پریمیئر۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپورفلم، کونان داباربیرین، انیس سو اسی کی بلاک بسٹر فلم کا ری میک ہے۔ جس میں اس وقت کے معروف باڈی بلڈر اور مسٹر  ورلڈ آرنلڈ نے پہلی بار فلم نگری میں قدم رکھا تھا۔
فلم کی شاندار کامیابی دیکھتے ہوئے فلم ڈائریکٹر نے ایک بار پھر اسے فلمانے کا فیصلہ کیا۔فلم میں ایک بہادر نوجوان کو طاقتور شیطانی طاقتوں سے مقابلہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ فلم کا رنگا رنگ پریمیئر لاس ایجلس میں ہوا۔ جبکہ فلم انیس اگست کو امریکا بھر کے سنیماگھروں میں اپنا جادو جگائے گی۔