فیصل آباد ، ”شان مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم مذاہب عالم کی نظر میں”سیمینار کا انعقاد ہو رہا ہے

فیصل آباد (مظھر عباس) چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی کی زیر صدارت لاثانی سیکریٹریٹ پر بروز اتوار بعد نماز عشاء عظیم الشان ”شان مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم مذاہب عالم کی نظر میں”سیمینار کاانعقاد ہورہاہے ۔جس میں مذاہب عالم (ہندو،سکھ،کرسچین ،بہائی ،پارسی)مذاہب کی معروف شخصیات جن میں لارڈ بشپ شمس پرویز،بشپ منظور عالم،آصف علی (بہائی کمیونٹی)سردار گورمیت سنگھ،پاسٹر بشیر خورشید،پاسٹر یعقوب خان،شاہد منیر(بیوروچیف ندائے روشن خیالی)۔

ماسٹر عنایت جوزف (جوائنٹ سیکرٹری بین المذاہب امن اتحاد پاکستان سمیت مختلف مکاتب فکرجن میں مفتی بشارت علی مدنی (دیوبند مکاتب فکر)،صاحبزادہ منشاء سالک ،علامہ خالد محمود اعظم آبادی (اہل حدیث مکتب فکر)،مولانا قاری محمد نواز نقشبندی ،محمد احمد محمود (مرکزی جنرل سیکرٹری امن کاروان ہیومن رائٹس انٹرنیشنل )،ملک محمد آصف (اینکر پرسن میٹرو ون ٹی وی )،ڈاکٹر محمد شفیق (چینل فائیو)سیدالانبیا صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی ذات اقدس کوخراج تحسین پیش کرنے کیساتھ ساتھ گستاخانہ فلم کی بھی بھرپور مذمت کریں گی۔سیمینار میں مذاہب عالم کی تمام معروف شخصیات ایسی گستاخانہ او رتوہین آمیز حرکتوں کے سدباب کیلئے اقوام عالم بالخصوص UNOکوپیغام دیں گی کہ اس سلسلے میں سخت سے سخت قانون سازی کی جائے ۔شرکائے سیمینار کیلئے پرتکلف عشائیہ بھی دیاجائیگا۔