فیصل آباد : انقلاب کی راہیں ہموار ہو چکی ہیں۔ عمران خان

Imran khanفیصل آباد : تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان جاگ گئے ہیں اب پاکستان میں انقلاب کوئی نہیں روک سکتا۔
انہوں نے فیصل آباد کے اقبال پارک میں ہزاروں افراد کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 40 سال قبل ذوالفقار علی بھٹو کا سیلاب آیا تھا اور اب ہمارا سونامی آئیگا ۔الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو صدر زرداری کی جان کو بھی خطرہ ہو گا اور پاکستان کی سڑکوں پر خون ہو گا ۔ ملک کو لوٹ کر بیرون ملک کھربوں روپے کے اکانٹس بنانے والے نواز شریف اور زرداری اکٹھے اقتدار سے محروم ہوں گے ۔ سیاسی مگر مچھوں نے پاکستان کو بہت کھا لیا ، اب ان کے احتساب کے دن آ گئے ہیں ۔
عمران خان نے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کی طرف سے ہسپتال بنانے کا مشورہ دینے پر کہا کہ وہ ایسے افراد کے لیے ہسپتال بنا رہے ہیں جن کا دماغی توازن درست نہیں ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ماہ رمضان میں ہر ہفتے کی رات پارلیمنٹ ہاس کے باہر سحری تک دھرنا دیا جاے گا ۔ 25 ستمبر کو گوجرانوالہ اور اس کے بعد لاہور میں جلسہ کریں گے ۔ نواز شریف کے ساتھ میرا صحیح میچ پڑے گا ، کارکن اس کے بعد اسلام آباد جانے کی تیاری کریں۔