قندھار:پولیس تھانے پر طالبان حملے میں 4 افراد ہلاک، 3زخمی

afganistan

afganistan

قندھار:  افغان صوبے قندھار میں طالبان کے پولیس تھانے پر حملے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ قندھار حکومت کے ترجمان زلمئی ایوبی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مسلح افرد نیمقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے حملہ کیا۔ متعدد لوگوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔
ایوبی کا کہناتھا کہ ہلاک ہونے والوں میں قندھار پولیس کا سربراہ بھی شامل ہے۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اب تک چار افراد کی لاشیں اور تین زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔