قندھار کے میئرخودکش حملے میں جاں بحق، متعدد افراد زخمی

kandahar
قندھار: افغانستان کے شہر قندھار کے میئر غلام حیدر حمیدی خودکش حملے میں جان بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق قندھار کے میئر سٹی ہال میں شہریوں کو خطاب کررہے تھے کہ ایک خودکش حملہ آور نے اپنی پگڑی چھپائے دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں حملہ آور ہلاک اور میئر غلام حیدر حمیدی موقعے پر ہی جان بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہناہے کہ اس دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔