قومی ٹی ٹوئنٹی: آج فائنل میں سیالکوٹ اور راولپنڈی کا ٹکرائو

National t20

National t20

قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آج سیالکوٹ اسٹالینز کا ٹکرائو راولپنڈی ریمز سے ہوگا۔ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔
پانچ مرتبہ کی قومی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن سیالکوٹ اسٹالینز نے گذشتہ روز سیمی فائنل میں لاہور ایگلز کوچھ وکٹوں سے شکست دی۔ لاہور ایگلز ایک سو سڑسٹھ رنز بناکر آئوٹ ہوئی۔ عمران فرحت نے تہتر رنز بنائے۔ شعیب ملک اور رانانوید نے دو،دو وکٹیں لیں۔سیالکوٹ نے چار وکٹ کھو کر ہدف پورا کرلیا۔ شعیب ملک اٹھاسی رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
دوسرے سیمی فائنل میں عمر امین نے آل رائونڈ کارکردگی سے راولپنڈی ریمز کو پشاور کے خلاف ستتر رنز سے فتح دلائی۔ راولپنڈی کی ٹیم ایک سو اڑسٹھ رنز بناکر آئوٹ ہوئی۔ عمر امین تیس رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ پشاور پینتھرز کی ٹیم اکیانوے رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عمرامین اور حماد اعظم نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔