لاہور، کراچی ، سبی میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

Lahore, karachi Rain

Lahore, karachi Rain

لاہور /کراچی (جیوڈیسک) لاہور ،کراچی ، سبی سمیت مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم خوش گوار ہو گیا۔ مون سون ہوا کا کم دبا بحر بنگال کے شمال مغرب میں بننا شروع ہوگیا ۔مون سون کا یہ سسٹم جمعرات سے پاکستان میں داخل ہونا شروع ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز کے دوران پنجاب، خیبر پختون خوا اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔ جمعرات سے پنجاب، خیبر پختون خوا ، سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔

شدید بارش کے باعث پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ راجستھان، چولستان اور تھر کے صحرائی علاقوں میں بھی رواں ہفتے کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں شدید گرمی کے بعد مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔سبی میں بھی موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ۔