لاہور : بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین جاں بحق

rainلاہور کے علاقے باغبانپورہ میں بارش کے باعث ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے دوخواتین جاںبحق اورسات افراد زخمی ہو گئے۔
لاہورمیں صبح سحری کے وقت بارش کاسلسلہ شروع ہوجانے سے باغبانپورہ میں دومنزلہ خستہ حال مکان کی چھت گرگئی۔ جس سے ایک ہی خاندان کی دوخواتین جاں بحق اورسات افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ امدادی کاروائی کرکے ملبہ اٹھایا۔ دوخواتین 15 سالہ ارم اور20 سالہ بختاورملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ زخمیوں کوطبی امداد دے کرفارغ کردیا گیا ہے۔