لاہور: ریٹیل مارکیٹ میں چینی3روپے فی کلوگرام مہنگی

Sugars

Sugars

لاہور: لاہور ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلوگرام قیمت میں تین روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد لاہور کی ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلوگرام قیمت اڑسٹھ روپے سے بڑھ کر اکہتر روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ذخیرہ اندوزی اور شوگر ملز کی جانب سے قیمت بڑھائے جانے کی وجہ سے چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔